الیکشن کمیشن نے شاہین باغ کے انچارج دہلی پولیس کے اعلی عہدیدار کاتبادلہ کردیا

,

   

نئی دہلی۔مذکورہ الیکشن کمیشن نے اتوار کے روز دہلی پولیس کے ڈی سی پی ایسٹ چینموئی بسوال کے تبادلے کے احکامات کردئے جو شاہین باغ کے انچار ج بھی ہیں جہاں پر پچھلے 50دنوں سے مخالف سی اے اے احتجاجی مظاہرہ چل رہا ہے۔

پچھلے تین دنوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ میں ہوئی فائرینگ کے بعد مذکورہ انتخابی پینل نے 2008کے ائی پی ایس افیسر بسوال کے تبادلہ کا 8فبروری کو منعقد ہونے والے دہلی اسمبلی الیکشن کے پیش نظر قدم اٹھایا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ایک پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ بسوال”کوفوری عمل کے ساتھ موجودہ عہدہ سے راحت دی جاتی ہے اور وہ ایم ایچ اے سے رجوع ہوجائیں“۔

اس میں کہاگیاہے کہ سب سے سینئر ڈی سی پی (ساوتھ)کمار گیانیش فوری طور پر علاقے کے ڈی سی پی ذمہ دار سنبھالیں ’وہیں یونین داخلہ امور کی وزارت/کمشنر آف پولیس کو پینل نے استفسار کیاہے کہ وہ کمیشن کو تین ناموں کی سفارش کرکے تاکہ نئے ڈی سی پی ساوتھ ایسٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جاسکے۔

دہلی کے چیف سکریٹری کو بھی الیکشن کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ وہ تبادلہ کی تعمیلی رپورٹ داخل کریں۔

ہفتہ کے روز ایک شخص جس کی بعد میں شناخت ایسٹ دہلی کے ساکن دولوپور گاؤں کے کپل گجر کے طور پر ہوئی تھی نے مظاہرین کو جگہ خالی کرنے کا انتباہ دینے کے بعد شاہین باغ علاقے میں تین روانڈ ہوائی فائرینگ کی تھی۔

اسکے علاوہ اس نے فرقہ وارانہ نوعیت کے نعرے بھی لگائے تھی۔

اس کو پولیس نے تحویل میں لے لیاتھا۔ جمعرات کے روز ایک جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہے جامعہ کے طلبہ پر.315کی دیسی ساختہ پستول سے فائرنگ کردی’ اس وقت طلبہ جامعہ ملیہ اسلامیہ سے راج گھاٹ تک مارچ نکالنے رہے تھے۔

جرنلزم کے طالب علم شاداب اس واقعہ میں شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے