امارات کا امریکہ سے غزہ جنگ بندی کی حمایت پر زور

   

ابوظہبی : اقوامِ متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا نسیبہ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ واضح طور پر ایک کھلا زخم ہے، ہمیں اب انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ لانا نسیبہ نے نیویارک سے آن لائن انٹرویو میں کہا کہ ہم مزید 100 دن انتظار نہیں کر سکتے، خطرات بہت زیادہ ہیں اور یہ خطہ کو عدم استحکام کا شکار کر رہے ہیں، امریکہ کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت کرے اور خبردار کیا کہ 3 ماہ سے جاری تنازعہ کے باعث علاقائی تصادم کا خطرہ ہر روز بڑھ رہا ہے۔