امتحانات میں شرکت کے خلاف طلبہ کو دھمکی کے متعلق حزب ال کا پوسٹر

,

   

سری نگر۔ہزاروں طلبہ کے مستقبل کو اندھیرے میں ڈھکیلنے کے لئے حزت المجاہدین نے انتباہ پر مشتمل ایک پوسٹر جو سالانہ امتحانات میں حصہ لینے والوں کے خلاف ہے ہفتہ کے روز کشمیر وادی کے اسکولوں کے قریب لگایاہے۔

پولیس نے مذکورہ پوسٹرس کو فوری ہٹابھی دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حزب کے دہشت گردوں نے سری نگر کے مضافات کے ایچ ایم ٹی علاقے کے کئی اسکولوں کی گیٹ پر دوسرے قفل بھی لگادیا ہے۔

اپنے مقرر پیپرس لکھنے کے لئے دسویں جماعت میں 40ہزارسے زائد طلبہ جبکہ بارہویں جماعت کے لئے48ہزار طلبہ تیاری کررہے ہیں۔

مذکورہ امتحانات کے لئے دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنے کے مقصد سے 615مراکز جبکہ بارہوں جماعت کے لئے 433مراکز پہلے ہی قائم کردئے گئے ہیں۔ دہشت گردوں کے تازہ انتباہ کے بعد والدین خوف زدہ ہوگئے ہیں۔

جموں کشمیر حکومت نے امتحانات کی تاریخ کااعلان کردیا ہے جس کا اختتام نومبر کی اخر میں ہوگا۔ مذکورہ بورڈ آف ایجوکیشن (بی او ایس ای) نے چیرپرسن کے مطابق امتحانات کی تفصیلات کی اجرائی بھی عمل میں لائی ہے۔

اس کے علاوہ حزب کے پوسٹرس میں میوہ فروشوں سے استفسار کیاگیا ہے کہ وہ سیب کی کلکشن‘ اور اپنے سامان کی فروخت میں تیزی لائیں اور سیاسی قائدین کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں کہ وہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل(بی ڈی سی) الیکشن جو24اکٹوبر سے شروع ہونے والا ہے اس میں شرکت سے باز رہیں۔

ضلع شوپیان کے اٹھ میں سے محض دو بلاک میں الیکشن کرائے جارہے ہیں جو کیلار او رشوپیان پر مشتمل ہے۔ ساری کشمیروادی میں الیکشن 137میں سے صرف25بلاکس میں کرائے جارہے ہیں۔

ستمبر کے وسط میں حزب کے دہشت گردوں نے میوہ فروشوں کو اپنے سیب کلکشن کرنے سے باز رہنے اور اس کو باہر فروخت کرنے سے گریز کرنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

کاشت کاروں سے انحراف کا سامنا کرنے کے بعد دہشت گردوں نے اپنے رویہ میں نرمی لائی ہے‘ ایک پولیس افیسر نے بتایا کہ غیر مقامی ایک پھلوں کے تاجر‘ ایک پھلوں کے ٹرک ڈرائیو ر اور ایک اینٹوں کی بھٹی میں کام کرنے والا مزدور کو 15اکٹوبر کے روز دہشت گردوں نے قتل کردیا ہے۔

ان لوگوں نے غیر علاقائی میوہ فروشوں میں‘ پھلوں کی منتقلی کرنے والوں اور مزدور پیشہ لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا کررہے ہیں۔

مذکورہ ہلاکتوں کے پیش نظر ریاستی انتظامہ نے غیرعلاقائی میوہ فروشوں او رٹرک ڈرائیور س کے لئے محفوظ مکانات فراہم کیاہے۔

ذرائع نے کہاکہ تاہم پولیس نے مغل ررڈ جوشوپیان کے ساتھ راجوری سے گذرتی ہے اس پر 2300پھلوں سے لدے ٹرکوں کو دہشت گرد حملوں کے خدشات کے پیش نظر روک لیاہے