امتحانات کے پیشِ نظر بچوں کی تعلیمی تیاری

   

عنقریب امتحانات شروع ہونے والے ہیں، بچے اپنی اپنی تیاری میں مصروف ہیں۔ ماؤں سے گزارش ہیکہ وہ بچوں کو پڑھنے کیلئے ایسا کمرہ یا جگہ مختص کریں جہاں وہ سکون سے پڑھ سکیں۔ موجودہ دور مسابقت کا دور ہے۔ طلبہ کیلئے بے شمار چیلنجز ہوتے ہیں جن کا سامنا کرکے ہی وہ کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔ ہر شعبے میں بھیڑ لگی ہوئی ہے۔ ہر طالب علم خود کو ثابت کرنے کیلئے اور اپنے امتحانات میں بہتر نتائج اخذ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتا ہے۔ ہمارے مطالعے کی تکنیک جتنی موثر ہوگی، تصورات جس قدر واضح ہوں گے، اور اپنے شعبے سے متعلق جتنا زیادہ علم ہوگا ہماری کارکردگی اتنی ہی بہترین ہوگی۔ اسی کے پیش نظر طلبہ کیلئے مطالعہ اور بہتر نتائج کیلئے چندمشورے حاضر خدمت ہیں۔ مائیں امتحان کے دوران اپنے بچوں کی رہنمائی میں اُن کی مدد کریں ، دلچسپ وسائل مطالعہ کا انتخاب،مختلف طلبہ کی تعلیمی استعدادیں مختلف ہوتی ہیں۔ اس لئے ہمیں اپنے پسند کے وسائل کا انتخاب کرنا چاہئے۔آپ کیلئے کونسا طریقہ بہتر ہے۔ مطالعے کیلئے مناسب ماحول کا انتخاب، ایک خاموش، روشنی سے بھرپور جگہ کا انتخاب کریں جہاں کسی طرح کا کوئی انتشار نہ ہو اور آپ آرام سے اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔ حقیقت پسندانہ اہداف کا تعین کریں ، اپنے مطالعے کے اوقات کو مناسب تقسیم الاوقات میں تقسیم کریں اور حقیقت پسندانہ اہداف کا تعین کریں۔ مضامین،موضوعات کو ترتیب دیں ، مضامین یا موضوعات کو ان کی اہمیت سے متعلق ترتیب دیں۔ پہلے زیادہ اہم مضامین،موضوعات پر توجہ مرکوز کریں۔ اس کے بعد درمیانی اور آخر میں آسان موضوعات پڑھ لیں۔ شروعات میں اہم یا مشکل موضوع کا مشورہ میں نے اس لئے دیا ہے کہ بالکل شروعات میں ہمارا موڈ فریش ہوتا ہے، ہم تازہ دم ہوتے ہیں۔ اس لئے مشکل مضمون بھی بار محسوس نہیں ہوتا ہے۔ وقت کی تقسیم مخصوص مضامین اور موضوعات کے مطالعے کیلئے وقت کی منظم تقسیم کریں۔ یہ منظم روٹین بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔آپ اپنی دن بھر کی سرگرمیوں کا تقسیم الاوقات بھی ترتیب دے سکتے ہیں۔ صحتمند زندگی جئیں ، مثبت نتائج حاصل کرنے کیلئے کافی نیند، متوازن غذا، اور تناو سے آزاد رہنے والی تکنیکوں کا خیال رکھیں۔