امرت ادیان ابشام 6 بجے تک کھلا رہے گا

   

نئی دہلی: راشٹرپتی بھون کا امرت ادیان (مغل گارڈن) اب وزیٹرس کیلئے شام 5 بجے کے بجائے شام 6 بجے تک کھلا رہے گا۔ صدر کے سکریٹریٹ نے ہفتہ کے روز کہا کہ اڑان اتسو 2024 کے تحت راشٹرپتی بھون کا امرت ادیان 31 مارچ 2024 تک عوام کیلئے کھلا ہے ۔ اب سیاح ہفتے میں چھ دن، پیر کے علاوہ صبح 10 سے شام 6 تک اس کا دورہ کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے یہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کھلا رہتا تھا اور آخری داخلہ شام 4 بجے ہوتا تھا۔
امرت ادیان کے دورے کے لیے بکنگ راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ پر کی جا سکتی ہے ۔ آنے والے سیاحوں کو راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 12 کے قریب سہولت کاؤنٹر یا سیلف سروس کیوسک پر اپنا اندراج کرانا ہوگا۔