امریکن آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ پر Hybrid InterstitialBrachytherapy پر کانفرنس کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 10 ڈسمبر (پریس نوٹ) امریکن آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ (AOI) کی جانب سے، جو جنوبی ہند کا ایک بڑا کینسر ہاسپٹل ہے، ہائبرڈ انٹرسٹیٹیل براچی تھراپی پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس میں ماہر انٹرنیشنل اکیڈیمک فیکلٹی نے شرکت کی۔ ڈاکٹر سشیل بیریوان ریڈیئشن آنکولوجسٹ امریکہ نے اس موضوع پر تفصیلی خطاب کیا۔ ڈاکٹر سنیتا مولینٹی، سینئر کنسلٹنٹ ریڈئیشن آنکولوجسٹ اے او آئی نے کہا کہ امریکن آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹرس کے لئے نالج شیرنگ سیشن کے انعقاد کے معاملہ میں ہمیشہ آگے رہتا ہے۔ اس طرح کے ریگولر ورکشاپس ڈاکٹرس کو جدید ٹکنالوجیز سے واقف کروانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اس ورکشاپ کے دیگر فیکلٹی میں ڈاکٹر ہرجوت کورباجوا، ڈاکٹر تسنیم رشدی، ڈاکٹر ارونا، ڈاکٹر منجند رسدھو، ڈاکٹر روپک داس، سریش چودھری شامل تھے۔