امریکہ۔ سمندری طوفان ہیلری کیلی فورنیا میں ہوا داخل‘ سیلاب کی وراننگ جاری

,

   

ایک ایسے وقت میں یہ طوفان آیا ہے جب جنوبی کیلی فورنیا کے علاقہ میں زلزلہ پیش آیا۔
کیلی فورنیا۔ واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق سمندری طوفان ہیلری امریکی ریاست جنوبی کیلی فورنیا میں داخل ہوگیا ہے جس کی وجہہ شدید بارش اور عام لوگوں کی زندگی متاثر ہورہی ہے۔طوفان کی وارننگ کی زد میں سینکڑوں لوگ ہیں جو جنوبی کیلی فورنیامیں جاری کی گئی اپنی نوعیت کی پہلا وارننگ ہے۔

اریزونا اور نواڈا کے حصوں میں شدید بارش اور ”تباہ کن سیلاب“ متوقع ہے۔ایک ایسے وقت میں یہ طوفان آیا ہے جب جنوبی کیلی فورنیا کے علاقہ میں زلزلہ پیش آیا۔مقامی وقت کے مطابق اتوار کے روز امریکی جیو لوجیکل سروے نے کہاکہ جنوبی کیلی فورنیانارتھ لاس اینجلس میں 5.1کی شدت کا ایک زلزلہ پیش آیاہے۔

ایکس (جو ماضی میں ٹوئٹر تھا)پر یو ایس جی ایس شیک الرٹ نے کہاکہ ”جنوبی کیلی فورنیاگڈ آفٹر نون۔ کیاآپ نے 5.1کی شدت سے زلزلہ 4میل ساوتھ ایسٹ اوجائی بوقف2:41دوپہرکو محسوس کیاہے“۔

درایں اثناء امریکی قومی موسمی خدمات نے کہاکہ اچانک سیلاب کے سبب سڑکیں ڈوب سکتی ہیں اور لوگوں او ر ڈھانچوں کوتیزی کے ساتھ بہہ کر لے جاسکتا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق صحراؤں میں رہنے والے لوگوں کے لئے یہ خطرہ اور بھی سنگین ہے۔

جب بارش کا پانی صحراؤں کی ریت میں جزب نہیں ہوتا ہے تو پانی تیزی کے ساتھ حرکت میں آجاتا ہے۔قومی موسمی خدمات کے بموجب ”علاقے کے بہت زیادہ خشک او ربہت کم پائے جانے والے پودوں کی وجہہ سے بارش کے پانی کوجذب کرنے کی صلاحیتیں کافی کم ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”جس کے نتیجے میں آنے والا بہاؤ تنگ وادیوں اورکھڑی خطوں کے ذریعے تیزی سے آگے بڑھتاہے۔ بہت سے علاقوں میں‘ یہاں تک چھوٹے طوفان بھی چند منٹوں میں عام طور پرخشک دھلائیوں او رنالیوں کوتیزدھاروں میں تبدیل کرسکتے ہیں“۔

جنوبی کیلوفورنیامیں طوفان کی آمد سے قبل ریاست میں ایمرجنسی کا اعلان کردیاگیاتھا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مذکورہ کاؤنٹی جو لاس اینجلس سے مشرق سے ایرویزنااورنیوڈا کی سرحد تک جنوبی کیلی فورنیاکے ایک بڑے حصے کو گھیرے ہوئے ہے‘ نے کہاکہ سمندری طوفان ہیلری پہنچ گیاہے‘ مقامی وقت کے مطابق نصف رات کے بعد طوفان کی بدترین صورتحال متوقع ہے۔