امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے نمائندوں کی راہول گاندھی سے ملاقات

   

حیدرآباد۔/21 فروری، ( سیاست نیوز) انڈین اوورسیز کانگریس کے قائد پراوین چنتا نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کے 38 ویں دن اُتر پردیش کے رائے بریلی میں راہول گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے یاترا کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر راہول گاندھی نے کہا کہ وہ ملک میں نفرت کے خاتمہ اور ہر شخص کو انصاف دلانے کے مقصد سے یاترا کررہے ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، کنیڈا، جرمنی اور سنگاپور سے تعلق رکھنے والے انڈین اوورسیز کانگریس کے نمائندوں نے راہول گاندھی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں عوام کیلئے جدوجہد پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ مدھو یاشکی گوڑ، انڈین اوورسیز کانگریس امریکہ کے صدر مہیندر سنگھ، اے آئی سی سی سکریٹری اور انڈین اوورسیز کانگریس کے انچارج ڈاکٹر اراتی کرشنا اور دیگر قائدین موجود تھے۔ آئندہ لوک سبھا چناؤ میں اوورسیز کانگریس کے پراوین چنتا کو ورنگل ایس سی نشست سے ٹکٹ دینے کی اپیل کی گئی۔1