امریکہ حالات سے قبل ایران کے ساتھ بات چیت کی تیاری میں مصروف۔ پومپیو

,

   

واشنگٹن۔سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیونے اتوار کے روز کہاکہ امریکہ کسی شرائط کے بغیر ایران کے ساتھ بات چیت کی تیاری میں مصروف ہے‘ مگر وہ چاہتا ہے کہ مذکورہ ملک ”ایک عام قوم“ کے طرح برتاؤ کرے۔

واضح رہے کہ پچھلے کچھ ماہ سے مشرقی وسطی میں ایران اور امریکہ کی جنگ کو لے کر تذبذت کے ساتھ کشیدگی کا ماحول بنا ہوا ہے۔

مشرقی وسطی میں امریکہ اپنے تمام ٹھکانوں پر جنگی مشقیں کرتے ہوئے ماحول کو گرمادیاہے تو وہیں ایران نے بھی اپنی سرحدو ں بشمول سمندری اور فضائی راستوں کو چوکسی بڑھادی ہے اور اپنا تمام جنگی سامان بھی سرحدوں پر لاکھڑا کردیاہے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان اس وقت کشیدگی میں اضافہ ہوگیا جب امریکہ نے ایران پر نیوکلیئر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے مذکورہ معاہدے سے سے خود کو الگ کرلیاتھا۔

دیگر مغربی ممالک اب بھی اس معاہدے میں شامل ہیں۔درایں اثنا ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ کے روز پیش کرد ہ اپنی تجویزمیں کہاکہ ہوسکتا ہے ایران بپی واشنگٹن کے ساتھ بات چیت کا خواہاں ہے اگر وہ اپنا احترام دیکھاتا ہے تو‘

مگر تہران دباؤ کی صورتحال میں کبھی کسی کے ساتھ بات نہیں کرے گا