امریکہ سفارت خانہ کی عمارت میں 5سالہ لڑکی کی عصمت ریزی‘ ایک گرفتار

,

   

نئی دہلی۔پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق چہارشنبہ کے روز قومی راجدھانی میں امریکہ سفارت خانہ کی عمارت میں ایک پانچ سالہ معصوم کی مبینہ عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ہے اور اس ضمن میں پولیس نے ایک25سالہ شخص کو بھی گرفتار کرلیاہے۔

اسٹنٹ کمشنر آف پولیس(اے سی پی) پرگیا نے چہارشنبہ کے روز ائی اے این ایس کو بتایا کہ ہفتہ کی صبح نو بجے کے قریب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

مذکورہ واقعہ اس وقت منظرعام پر آیا جب متاثرہ کی ماں‘ جس کا شوہر سفارت خانہ میں ہاوز کیپر کے خدمات انجام دیتا ہے نے واقعہ کی جانکاری دی ہے۔

اے سی پی پرگیا نے کہاکہ”مذکورہ بچی سفارت خانہ کے اندر بنے کوارٹرس میں گھر والوں کے ساتھ رہتی ہے۔

بچی کا باپ سفارت خانہ میں ہاوز کیپر کاکام کرتا ہے۔ پولیس نے چانکیہ پوری پولیس اسٹیشن میں واقعہ کی جانکاری ملنے کے فوری بعد ایک ایف ائی آر درج کرلی ہے“۔

مذکورہ پولیس افیسر نے کہاکہ ملزم کے خلاف پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہ