امریکہ سے 52 غیرقانونی پاکستانی تارکین کی وطن واپسی

   

اسلام آباد ۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے جن 52 پاکستانی تارکین وطن کو وطن واپس بھیج دیا تھا وہ تمام لوگ آج یہاں پہنچ گئے۔ خصوصی طیارہ سے آمد کے وقت ایرپورٹ پر سخت سیکوریٹی تھی۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خارجی امور کو بتایا کہ امریکی حکام نے پاکستانی شہریوں کو امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا جس کے بعد 53 پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیجا جانے والا تھا تاہم چہارشنبہ کو 52 پاکستانی شہری یہاں پہنچے کیونکہ ایک پاکستانی شہری امریکی ایرپورٹ پر بیمار ہوگیا لہٰذا اس کی وطن واپسی ملتوی کردی گئی۔ اسلام آباد ایرپورٹ پر بھی امریکی سیکوریٹی عہدیدار موجود تھے۔