امریکہ میں حیدرآبادی طالبہ سوئمنگ پول میں غرقاب

   

حیدرآباد 10 مئی (سیاست نیوز) امریکہ میں ایک حیدرآبادی طالبہ سوئمنگ پول میں ڈوب کر فوت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر حیدرآباد کے ایل بی نگر حلقہ کے لنگوجی گوڑہ ڈیویژن کے رہنے والے دیویندر ریڈی اور سنیتا کی بیٹی وینا جو امریکہ کے شہر ورجنیا میں مقیم تھی، دو دن قبل ہی وہ ایک تقریب میں شرکت کے لئے فلوریڈا گئی ہوئی تھی، وہاں وہ ایک سوئمنگ پول میں تیراکی کے دوران پانی میں ڈوب کر فوت ہوگئی۔ اس افسوسناک خبر کی اطلاع اس کے والدین کو ملنے کے بعد ان کے گھر میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ وینا کے والدین نے حکومت تلنگانہ سے اپیل کی کہ ان کی بیٹی کی نعش کو حیدرآباد منتقل کرنے میں تعاون کریں۔(ش؍V)