امریکہ کی میٹرو بس میں فائرنگ،ایک ہلاک

   

نیویارک ،28مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شہر سیاٹل میں میٹرو بس میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں میٹرو بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے ، فائرنگ کا یہ واقعہ سیاٹل کے شمال مشرقی علاقہ لیک سٹی کے قریب پیش آیا ۔ذرائع کے مطابق مقامی پولیس نے جائے وقوع کے پا س سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری جمعیت نے اس علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے۔