امریکہ ۔ چین تجارتی جنگ فوجی ٹکراؤ میں بدل سکتی ہے : ہنری کسنجر

   

بیجنگ ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سابق وزیرخارجہ ہنری کسنجر نے عرصہ دراز کے بعد اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے ایک انتباہی بیان دیا ہے کہ اگر امریکہ اور چین نے اپنی تجارتی جنگ کی بروقت یکسوئی نہیں کی تو دونوں ممالک کے درمیان فوجی ٹکراؤ بھی ہوسکتا ہے جو دونوں کیلئے ہی نقصان دہ ثابت ہوگا۔ یادر ہیکہ اس نوعیت کا ریمارک یا انتباہ ایک ایسے سابق وزیرخارجہ کی جانب سے آیا ہے جنہوں نے امریکہ اور چین کے تعلقات کو معمول پر لانے اہم رول ادا کیا تھا۔ دارالحکومت بیجنگ میں ایک کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے دنیا کی دو عظیم معیشتوں کے مستقبل کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے یہ انتباہ دیا۔