واشنگٹن : امریکیوں کی ایک واضح اکثریت کو ملک میں سیاسی تشدد کے خطرہ میں اضافے کی تشویش لاحق ہے۔ ایک نئے سروے کے مطابق 10 میں سے تقریباً 9 امریکیوں‘ 88 فیصد، کو تشویش ہے کہ سیاسی تقسیم اس حد تک شدت اختیار کر گئی ہے کہ ملک میں سیاسی تشدد کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اے بی سی نیوز/ واشنگٹن پوسٹ کے اس سروے میں 63 فیصد امریکی اس حوالے سے “بہت” فکر مند ہیں۔ اس کے برعکس، اس سوال پر کہ اس خطرے کے لیے کون سی سیاسی جماعت زیادہ ذمہ دار ہے، اس پر بہت کم فرق کے ساتھ 31 فیصد شہریوں نے ریپبلکن پارٹی کو مورد الزام ٹھہرایا، 25 فیصد نے ڈیموکریٹک پارٹی کو اور 32 فیصد کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں یکساں طور پر قصور وار ہیں۔