واشنگٹن: گز شتہ6 جنوری کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے واشنگٹن میں ہونے والی سماعت کے دوران سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پیشی کے حکم کی قرارداد منظور کر لی۔ کمیٹی کی 6 جنوری کی آخری سماعت پر ڈونالڈ ٹرمپ کے پیش ہونے کی قرارداد پر ووٹنگ کی گئی، ووٹنگ کے بعد قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔کمیٹی سماعت کے بعد اس نتیجے پر پہنچی کہ ٹرمپ کو الیکشن ہارنے کا علم تھا، ٹرمپ نے جان بوجھ کر کیپیٹل ہل پر حملہ کروایا، ٹرمپ نے کیپٹل ہل پر حملہ روکنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔