امریکی بجٹ میں پاکستان کیلئے ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام کی گنجائش

   

واشنگٹن :امریکی حکومت نے نئے بجٹ میں پاکستان کیلئے ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام کی رقم مختص کردی۔اگلے مالی سال کیلئے مجوزہ بجٹ پیش کردیا گیا جس میں تربیتی پروگرام کیلئے 35 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں جبکہ بجٹ میں پاکستان کیلئے اکنامک سپورٹ فنڈ کی رقم بھی بڑھا دی گئی ہے۔اکنامک سپورٹ فنڈ کے تحت 4 کروڑ 75 لاکھ ڈالر تجویز کی گئی ہے۔ پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمی بڑھانے کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ خطے میں منشیات کی روک تھام کیلئے 10 کروڑ 78 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔اس میں سے رقم کا ایک حصہ پاک افغان بارڈر سیکیورٹی پر لگایا جائے گا۔