امریکی دورے سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو لگا بڑا جھٹکا

,

   

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان 21 جولائی کو اپنے پہلے امریکی دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے انہیں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ امریکہ نے سخت لفظوں میں کہا ہے کہ لشکر طیبہ اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے خلاف پاکستان ٹھوس فیصلہ اور کارروائی کرے ورنہ اس پر امریکہ سے سکیورٹی مدد پر لگی روک برقرار رہے گی۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم پر جنوری 2018 کو ملنے والی مدد پر روک لگا دی گئی تھی۔ امریکی دورے سے پہلے عمران خان نے امریکہ کو خوش کرنے کیلئے ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو گرفتار کروایا لیکن امریکہ پر اس کا اثر پڑتا نظر نہیں آرہا ہے۔
بتادیں کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا یہ پہلا ہائی لیول دورہ ہوگا۔ دونوں ممالک کے رشتوں کیلئے اس دورے کو کافی اہم ماناجارہا ہے۔