امریکی صدرجوبائیڈن کی تیز رفتار ڈرائیونگ

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے چہارشنبہ کی رات دیر گئے ایک ٹی وی آٹو شو میں ایک فراٹے بھرتی کار میں سواری کی ہے۔اس مشق نے ڈیموکریٹ صدرکو الیکٹرک کار کے مستقبل کواجاگرکرنے کا موقع فراہم کیا ہے اوراپنے پیارے ، گیس سے چلنے والے ماضی کی یادیں تازہ کرنے کا بھی موقع فراہم کیا ہے۔’’جے لینو کے گیراج‘‘ میں دکھائے جانے والے اسپیڈومیٹر میں بائیڈن کو 1967ماڈل کی اپنی برقی تبدیل شدہ کارویٹ اسٹنگرے کو 118میل (190 کلومیٹر) فی گھنٹا کی رفتار تک پہنچتے دکھایا گیا ہے۔اناسی سالہ صدر، جن کی پارٹی کو آیندہ وسط مدتی انتخابات میں کانگریس میں اکثریت کے حصول کیلئے زبردست معرکہ درپیش ہے،ایک مختلف قسم کی دوڑ میں تھے،انھوں نے اپنی کلاسک سواری کو 2015 کارویٹ کے مقابلے میں لاکھڑا کیا۔دوستانہ کاردوڑ سیکرٹ سروس کے تربیتی مرکز میں منعقد کی گئی تھی اور اس میں سابق وزیرخارجہ اوراعلیٰ جرنیل کولن پاول کے بیٹے بھی شریک تھے۔انھوں نے 2016 میں اسی طرح کی کاروں کے سیٹ میں اس وقت کے نائب صدرجوبائیڈن کا مقابلہ کیا تھا۔