امریکی و فرانسیسی وزرائے خارجہ کا رابطہ ،غزہ کی صورتحال پرغور

   

واشنگٹن : امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے فرانس کے وزیر خارجہ ڑاں نوئل باروت سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔امریکی وزارت خارجہ نے اس ملاقات کے بارے میں ایک تحریری بیان جاری کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ سفارتی حل کے لیے ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔بیان میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ غزہ میں انسانی امداد میں اضافہ اور قیدیوں کی رہائی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی اور بلنکن نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملے کی شدید مذمت کی۔فرانسیسی صدر امانویل ماکروں نے اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے لیے ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کی اپیل کی تھی۔