نئی دہلی، 26 اگست (یو این آئی) امریکہ میں چہارشنبہ سے ہندوستانی مصنوعات پر درآمداتی ڈیوٹی میں مزید 25 فیصد اضافہ کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ، جس کا اثر سب سے زیادہ الیکٹرک مشینری اور اسپیئر پارٹس، ریڈی میڈ ملبوسات، ہیرے اور کیمیکل جیسے شعبوں پر پڑے گا۔ امریکی انتظامیہ نے پیر کے روز ہندوستان پر 27 اگست سے اضافی 25 فیصد درآمداتی ڈیوٹی کا نوٹس جاری کیا ہے ۔ یہ روس سے خام تیل کی مسلسل درآمد کی وجہ سے اگست کے شروع میں عائد 25 فیصد درآمداتی ڈیوٹی کے علاوہ ہے ۔ اس طرح، چہارشنبہ سے ، امریکہ میں زیادہ تر ہندوستانی مصنوعات پر اضافی 50 فیصد ڈیوٹی لگائی جائے گی۔