امریکی گریجویٹ کے سعودی عربیہ میں چاہئے بچنے کا ویڈیو ہوا وائیرل۔ ویڈیو

,

   

متحدہ ہائے امریکہ سے سے لطیف جاران نے انفارمیشن سسٹمس میں ماسٹرس کی ڈگری مکمل کی ہے

ریاض۔اپنے گریجویشن گاؤن پہنے سعودی گریجویٹ کا ایک ویڈیو جس میں وہ سڑک پر چائے فروخت کررہا ہے کہ سوشیل میڈیا پر وائیرل ہوا ہے۔

مذکورہ شخص کی شناخت عبدالطیف جاران کی حیثیت سے کی گئی ہے جو صوبہ ابھا اور خامس کو جوڑنے والی قومی شاہراہ پر چائے فروخت کررہا ہے۔

گریجویشن گاؤن پہننے ہوئے خود چائے بناکر فروخت کرنے کے سبب سڑک سے گذرنے والے لوگوں کی توجہہ لطیف جاران کی طرف مبذول ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے کا یہ بھی ایک طریقہ کار ہے۔متحدہ ہائے امریکہ سے سے لطیف جاران نے انفارمیشن سسٹمس میں ماسٹرس کی ڈگری مکمل کی ہے

ٹوئٹر اور دیگر پلیٹ فارمس پر جیسے ہی ویڈیو وائیرل ہوا‘ سعودی عربیہ کے انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزرات نے اس نوجوان شخص کو ان سے رابطہ کرنے کے لئے مدعو کیاہے

دوسری جانب ریاض بینک نے اس شخص کو ملازمت دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس کے لئے ان کے ساتھ مذکورہ نوجوان کی انٹرویو میں شامل ہونے کی شرط رکھی ہے۔

https://twitter.com/saudi_5G/status/1296748528417615873?s=20

سعودی عربیہ میں 2020کے پہلے سہ ماہی میں بے روزگاری کا تناسب 11.8فیصد تک بڑھ گیا ہے‘ اس کی وجہہ سے علاقہ میں غیر متوقع معاشی بحران ہے‘

اور یہ کرونا وائرس وباء کے پیش نظر تیل کی گرتی قیمتیں بھی اس کا سبب بنا ہے۔