امریکی ہتھیاروں سے لیز پہلا طیارہ اسرائیل پہنچا

,

   

ائی ڈی ایف نے یہ نہیں بتایاکہ اسے کس قسم کے ہتھیار یافوجی سازوسامان ملا ہے
تل ابیب۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسیس(ائی ڈی ایف) نے کہاکہ امریکی ہتھیار وں سے لیز اپنا طیارہ جنوبی اسرائیل میں اتر گیا ہے۔ ائی ڈی ایف نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ”امریکی ہتھیار سے لدا ہوا پہلا طیارہ جنوبی اسرائیل کے نیوا تم ہوائی اڈہ پر آج شام اترا ہے“۔

تاہم ائی ڈی ایف نے یہ نہیں بتایاکہ اسے کس قسم کے ہتھیار یافوجی سازوسامان ملا ہے۔ جیسا کہ اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ کررہاہے‘ امریکی صدر جو بائیڈن ایڈمنسٹریشن نے اس ہفتہ اسرائیل کو جنگی ساز وسامان کی فراہمی کی شروعات کردی ہے۔ائی ڈی ایف نے اپنے پوسٹ میں مزیدکہاکہ ”ہماری فوجوں کے درمیان تعاون جنگ کے وقت علاقائی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے کا ایک اہم حصہ ہے“۔

درایں اثناء اسرائیلی صدر بنجامن نتن یاہو منگل کے روز امریکی صدر جو بائیڈن سے تیسری مرتبہ ٹیلی فون پر بات کی ہے۔

بات چیت کے بعد سوشیل میڈیاپلیٹ فارم ایکس پر نتن یاہو نے پوسٹ کیا کہ”میں نے انہیں (بائیڈن) کو بتایاکہ حماس ائی ایس ائی ایس سے بری ہے اور انہیں اسی طریقے سے سبق سیکھانا چاہئے“

۔بائیڈن نے اس بات کا اعادہ کیا کہ”امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے“ اور اپنے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے وہیں اسرائیل کے وزیراعظم نے ”غیر متوقع حمایت“ پر شکریہ ادا کیاہے۔ نتن یاہو نے ایکس پر پوسٹ کیاکہ”ہماری آخری بات چیت کے بعد سے‘ اس شیطانی میں اضافہ ہوگیاہے۔

انہوں نے درجنوں بچوں کو یرغمال بنالیاہے‘ انہیں جلارہے اور انہیں قتل کررہے ہیں۔ وہ سپاہیوں کے سرقلم کررہے ہیں‘ جو تہوار کا جشن منارہے تھے ان نوجوانوں کوہلاک کررہے ہیں‘ہم نے ملک اسرائیل کی تاریخ میں ایسی بربریت نہیں دیکھی ہے“۔

اسرائیل کی جانب ہزاروں اسرائیلوں کو قتل کرنے او ر4ہزار سے زائد راکٹ اسرائیل پر داغے جانے کا دعوی کیاجارہا ہے۔

حماس کے جانب سے سخت انتباہ کے ایک روز بعد اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے کہاکہ ”حالانکہ اسرائیل نے اس جنگ کی شروعات نہیں کی ہے“ مگر ”اس کو ختم کریگا۔ اسرائیلی قوم سے خطاب کرتے ہوئے نتن یاہو نے کہاکہ ”ہم جنگ میں ہیں۔ ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں۔

انتہائی سفاکانہ اوروحشیانہ طریقے سے ہمیں مجبور کیاگیا ہے۔اگرچہ اس جنگ کو اسرائیل نے شروع نہیں کیامگر اس کوختم کریگا“۔