امیت شاہ نے شہریت ترمیمی قانون میں تبدیلی کے اشارے دئے، کرسمس کے بعد ہوسکتا ہے بڑا فیصلہ

,

   

حیدرآباد: شہریت ترمیمی بل قانو ن پر ملک بھر میں ہورہے پر تشدد احتجاج اور مظاہروں سے مرکزی وزیرد اجلہ و بی جے پی قومی صدر امیت شاہ کے دل میں احساس کی ہلکی سی گھنٹی بجی اور انہوں نے اس میں تبدیلی کے اشارے دئے۔ انہوں نے دھنبا کے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریت ترمیمی بل کو لے کر شمالی مشرقی عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے اور اس کو لے کر میگھالیہ کے وزیر اعلی نے مجھ سے ملاقات کی ہے۔ میں نے انہیں یقین دلایا کہ کرسمس کے بعد اس کا کوئی نہ کوئی حل ضرور نکالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کو اس نئے قانون کو لے کر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق شہریت ترمیمی بل قانون پر شمالی مشرق میں جاری پر تشدد احتجاج کے درمیان بی جے پی کو زبردست دھکا لگا ہے۔ آسام کی سیاسی جماعت آسام گن پریشد نے پہلے اس قانون کی حمایت کی تھی لیکن بعد میں ان نے مخالفت کا اعلان کیا ہے اور اس بل کے خلاف سپریمکورٹ میں عرضی داخل کریں گے۔ واضح رہے کہ اس بل کے خلاف سپریم کورٹ میں کئی عرضیاں داخل کی گئیں ہیں۔ اس بل کے لوک سبھا و راجیہ سبھا میں منظور ہونے کے بعد آسام و ملک کے دیگر علاقوں میں زبردست احتجاج او رمظاہرے دیکھے گئے۔ بی جے پی حکمرانوں کو خوف ہے کہ اس پر تشدد مظاہروں کی آگ ان کی کرسیوں کو بھی نقصان پہنچا ئے گی۔