امیت شاہ کا دورہ جمو ں و کشمیر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

   

سری نگر: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ کے پیش نظر جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں اتوار کے روز سیکورٹی فورسز نے راہگیروں، موٹر سائیکل سواروں کی تلاشی لی جس دوران ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جارہے تھے ۔ذرائع کے مطابق سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر شہر سری نگر میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز شہر کے کئی علاقوں میں ناکہ چیکنگ کے دوران مسافروں، راہگیروں اورا سکوٹی سواروں کی باریک بینی سے تلاشی لی گئی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کئے جارہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پورے شہر میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا جبکہ کیمروں کے ذریعہ نظر رکھی جارہی ہے۔