امیت شاہ کی قیادت میں بی جے پی کور کمیٹی کا بھوپال میں اجلاس‘ انتخابی حکمت عملی پر تبادلے خیال

,

   

مذکورہ میٹنگ تین گھنٹوں تک چلی‘ جس کے دوران اانتخابات سے متعلق تمام موضوعات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
بھوپال۔ بی جے پی کے سینئر لیڈر او رمرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے چہارشنبہ کی شام مدھیہ پردیش میں مجوزہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر منعقدہ پارٹی کی کورکمیٹی کے بھوپال میں اجلاس کی صدرات کی۔

مذکورہ میٹنگ تین گھنٹوں تک چلی‘ جس کے دوران اانتخابات سے متعلق تمام موضوعات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔انتخابات کے پیش نظر زیرتجویز کمیٹیوں کے قیام کو بھی اس اجلاس میں قطعیت دی گئی ہے۔

جمعرات کے روز ان کمیٹیوں کا اعلان متوقع ہے۔بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ انتخابات کے لئے پارٹی کی حکومت عملی پر تبادلے خیال کے علاوہ شاہ نے ریاستی قائدین کو سونپی گئی ذمہ داریوں کا بھی جائزہ لیاہے۔

اس سے قبل چہارشنبہ کی شام کو شاہ بھوپال ائیرپورٹ پہنچے جہا ں پر چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان اور ریاستی بی جے پی صدر وشنو دت شرما نے ان کا استقبال کیاتھا۔

چوہان اورشرما کے علاوہ بھوپیندر یادو‘ نریندرسنگھ تومر‘ جیوترادتیہ سندھیا‘ پرہلاد پٹیل‘ وجئے ورگیا‘ بی ایل سنتوش‘ نروتم مشرا‘ مرلی دھر راؤ‘ اورشیوا پرکاش بھی اجلاس میں موجود تھے۔ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح شاہ دہلی واپس لوٹ گئے ہیں۔