امیت شاہ کے فرزند جئے شاہ بی سی سی آئی میں نمائندگی کریں گے

   

نئی دہلی یکم / ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی سکریٹری اور وزیرداخلہ امیت شاہ کے فرزند جئے شاہ کا نام آج بورڈس کے نمائندوں میں شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرسکے ۔ جئے شاہ نے /23 اکٹوبر کو بورڈ کے سکریٹری کی حیثیت سے جائزہ لیا تھا ۔ اس کے بعد ان کا نام بی سی سی آئی کے 88 ویں سالانہ عام اجلاس کے دوران آئی سی سی اجلاس کیلئے نمائندہ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے ۔