انارم پمپ ہاؤس کی چوتھی موٹرکو بحال کردیا

   

حیدرآباد۔8نومبر (یواین آئی) محکمہ آبپاشی کے حکام نے کالیشورم آبپاشی پراجکٹ کے ضلع پداپلی کے کاسی پیٹ علاقہ میں واقع انارم پمپ ہاؤس کی چوتھی موٹرکو بحال کردیاہے جس کو حالیہ بارش کے دوران نقصان پہنچا تھا۔محکمہ کے انجینئرس سے کاموں کی تکمیل کے بعد اس کو بحال کردیاگیاجس کے ساتھ ہی انارم سے سُندیلہ بیریج پانی کے بہاو میں بہتری ہورہی ہے ۔انارم پمپ ہوز میں یومیہ 2ٹی ایم سی پانی کو لفٹ کرنے کی گنجائش ہے ۔