انتخابات سے منسلک ریاستوں کومرکز نے کویڈ ٹیکہ مہم میں تیزی لانے کادیامشورہ

,

   

انتخابات سے منسلک ریاستوں سے جانچ میں تیزی کے ساتھ اضافہ کا بھی مشورہ دیاہے۔
نئی دہلی۔مرکزنے تمام پانچ ریاستوں کو جو انتخابات سے منسلک ہیں تمام اہل آبادی کے لئے کویڈ ٹیکہ مہم کی پہلی خوراک میں تیزی لانے کامشورہ دیاہے اور دوسری خوارک جس کی باقی ہے کو بھی یقینی بنانے پر زوردیاہے۔

انتخابات سے منسلک پانچ ریاستوں میں اتراکھنڈ او رگوا میں پہلی اور دوسری ٹیکہ کی خوراک پہنچنے میں سرفہرست ہیں وہیں قومی اوسط میں اترپردیش‘ پنجاب او رمنی پور کویڈ ٹیکہ پہنچانے والی ریاستوں کی فہرست میں نیچے چل رہی ہیں۔

آج کی تاریخ تک جملہ 142.38کروڑٹیکہ کی خوارکیں پہنچائی گئیں جس میں سے پہلی خوارک 83.80کروڑ ہے جبکہ دوسری خوراک کی 58.58کروڑ پر مشتمل ہے۔

انتخابات سے منسلک ریاستوں کے ساتھ اجلاس میں مرکزی ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن نے مشورہ دیاکہ اس کام کے منصوبے کے مطابق ہفتہ واری ضلع سطح پر ٹیکہ مہم نافذ کریں اور یومیہ اساس پر اس کاجائزہ لیں۔

انتخابات سے منسلک ریاستوں سے جانچ میں تیزی کے ساتھ اضافہ کا بھی مشورہ دیاہے۔مذکورہ انتخابات سے منسلک ریاستوں کو یہ مشورہ اس لئے بھی دیاگیا کہ بروقت معاملات میں اضافہ کی نشاندہی پر حفاظتی انتظامات کو انجام دئے جاسکیں اور جانچ کے لئے برھتی تعداد پر قابو پانے کاکام کیاجاسکے۔

ریاستی انتظامیہ کو اس بات بھی سختی کے ساتھ مشورہ دیاگیا ہے کہ کویڈ کو پھیلنے سے روکنے کے لئے جن سفارشات کو یقینی بنانے کے لئے کہاگیاہے اس کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

جنوری کے پہلے ہفتہ میں 2022میں ہونے والے مقرر انتخابات کااعلان متوقع ہے۔