انتخابات کے بعدشرد پوار کو سنیاس پر روانہ کیا جائے گا : چندرا کانت

   

ممبئی۔9اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا بی جے پی کے صدر چندر کانت پاٹل نے چہارشنبہ کو کہا کہ ہم این سی پی کے سربراہ شرد پوار کو 21اکٹوبر کے اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد سماجی اور سیاسی زندگی سے مستقل سنیاس پر روانہ کردیں گے ۔ ضلع کولہاپور کی رادھنا گری تحصیل میں شیوسینا کے امیدوار پرکاش ابیٹکر کے انتخابی جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے یہ باتیں کہیں ۔ انہوں نے پانچ دہائیوں سے زائد عرصے سے سیاست میں برقرار رہنے والے سیاست داں شرد وار جو مہاراشٹرا کے قدآور سیاسی قائد تصور کئے جاتے ہیں ان پر حملہ کرنا بھی جے پی کی سیاسی حکمت عملی ہے ۔ وہ شردپوار کے سیاسی ورثے کی اہمیت گھٹانا چاہتی ہے ۔ کانگریس کے مشہور لیڈر اور سابق وزیر سشیل کمار شنڈے نے منگل کے دن کہا تھاکہ ان کی پارٹی اور این سی پی مستقبل میں قریب آجائیں گی ۔ مہاراشٹرا میں 288اسمبلی نشستوں کیلئے بی جے پی ۔ شیوسینا اور کانگریس اور این سی پی اتحاد کے درمیان اصل انتخابی لڑائی ہوگی ۔