انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت ریاست بھر میں رقومات کی ضبطی

   

حیدرآباد۔/27 مارچ، ( سیاست نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد مختلف ایجنسیوں نے ریاست بھر میں نقد رقم، شراب، منشیات، سونا اور دیگر اشیاء ضبط کئے ہیں۔ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن اور اکسائیز کے عہدیداروں نے 21 اور 22 مارچ کو بلارم میں ایک خانگی کمپنی پر دھاوا کرتے ہوئے نارکوٹکس کے تحت ممنوعہ اشیاء کو ضبط کرلیا جن کا شمار منشیات کے زمرہ میں آتا ہے۔ محکمہ اکسائیز نے غیرقانونی طور پر ادویات کی تیاری کا مقدمہ درج کیا۔ رنگاریڈی ضلع میں مہیشورم منڈل میں کارروائی کرتے ہوئے 3MMC ممنوعہ ادویات ضبط کی گئیں جو نارکوٹکس کے تحت منشیات کے زمرہ میں ہے۔ کریم نگر پولیس نے 6.67 کروڑ ضبط کرتے ہوئے محکمہ انکم ٹیکس کے حوالے کردیا ہے۔1