انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی

   

حیدرآباد :۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت کارروائی میں 10777 پوسٹرس ، بیانرس اور فلیکسی کو نکال دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں الیکشن ضابطہ اخلاق کے نگران کار عہدیدار مسٹر ویشوا جیت کمپاٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ جی ایچ ایم سی حدود میں تاحال 10777 غیر مجاز بیانرس ، پوسٹرس ، اور فلیکسی کو نکال دیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ غیر مجاز انتخابی مواد کو ہٹانے اور اس کے خلاف کارروائی کے لیے 20 خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے جو تین شفٹوں میں خدمات انام دے رہی ہیں ۔