انتخابی ڈیوٹی سے غیر حاضر 10 عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اپریل (سیاست نیوز) حیدرآباد کے ضلع الیکٹورل آفیس رونالڈ راس کے مطابق انتخابی ڈیوٹی سے متعلق ٹریننگ میں حصہ نہ لینے پر 10 عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 13 مئی کو رائے دہی کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عہدیداروں کے ٹریننگ پروگرامس منعقد کئے گئے تھے جن میں 10 عہدیدار غیر حاضر رہے جن کے خلاف قانون عوامی نمائندگان 1951 کی دفعہ 134 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ ٹریننگ سے غیر حاضر عہدیداروں میں عثمانیہ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ، محکمہ جات تعلیم ، کمرشیل ٹیکس اوررجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز کے جونیئر اسسٹنٹ شامل ہیں۔ ایک اسکول ٹیچر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ رونالڈ راس نے بتایا کہ 20 اپریل کوغیر حاضر عہدیداروں کیلئے دوبارہ ٹریننگ کلاسس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ 1