انتقال

   

نارائن کھیڑ 20 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولانا ولد غلام رسول مرحوم چوڑی فروش متوطن نارائن کھیڑ کا کل 2 بجے دن ان کی قیام گاہ اندرا کالونی نارائن کھیڑ میں بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ہاشمی نارائن کھیڑ میں ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ قدیم قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ مرحوم مولانا محمد سردار میاں باورچی کے سسر ہوتے تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9491564010 پر ربط کرسکتے ہیں ۔