انتقال

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( راست ) : شہر حیدرآباد کے نامور ماہر نفسیات ڈاکٹر محمد اجیر المبین توصیف ولد جناب محمد مقصود علی مرحوم کا آج شام قریب 4 بجے مختصر علالت کے بعد نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد قادریہ احمد نگر فرسٹ لانسرز ( 2 بجے ) ادا کی جائے گی اور تدفین قریبی قبرستان بادپاؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8790120717 پر ربط کریں ۔۔
شاد نگر : /20 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد رحمت علی ساکن وٹے پلی حیدرآباد کابعمر 100 سال یکم محرم کو بعد مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد موضع چینگامل ، پرگی میں کل بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین موضع چینگامل پرگی میں عمل میں آئے گی ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9618973587 پر ربط کریں ۔