انتقال

   

کوہیر /27 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر مستقر کی مشہور و معروف شخصیت جناب محمد نصیر الدین عرف بابو میاں کا بعمر 83 سال مختصر سی علالت کے بعد حیدرآباد میں واقع لالہ گوڑہ حیدرآباد میں واقع مکان میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد میں ادا کی گئی ۔ تدفین آبائی قبرستان حضرت مولانا معزالدین ترکی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور 7 لڑکیاں ہیں ۔ مرحوم نصیرالدین کوہیر میجر گرام پنچایت سرپنچ محترمہ عطیہ جاوید کے والد تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9030918291 پر ربط کریں ۔
ملک کی ممتاز فکشن نگار سمیرا حیدر کا انتقال
گلبرگہ 27/جولائی.(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب قائم رضا کے بموجب ملک کی نامور فکشن نگار سیدہ نصرت فاطمہ زوجہ سید محمد ناظم المعروف بہ سمیرا حیدر کا مختصر سی علالت کے بعد 23جولائی 2023ء کو بہ عمر 62 برس گلبرگہ میں انتقال ہوگیا. اور تدفین ان کے آبائی قبرستان رائچور میں عمل میں آئی.۔ریاست کے ممتاز ادیب، شاعر و ترجمہ نگار ناظم خلیلی آپ کے شریک حیات تھے.۔