انتقال

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( راست ) : سید اصغر حسینی ولد جناب صمد اللہ حسینی مرحوم اسسٹنٹ ڈائرکٹر ریٹائرڈ محکمہ طب اور صحت ساکن اکبر باغ ، ٹولی چوکی کا 25 جولائی منگل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 26 جولائی بعد نماز ظہر مسجد توحید ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9949699177 ۔ 9652534760 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد خلیل الرحمن ریٹائرڈ ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ عمارات و شوارع ( آر اینڈ بی ) ساکن مدینہ گوڑہ میاں پور ولد جناب محمد عبدالرحمن کا بعمر 71 سال 27 جولائی جمعرات کو انتقال ہوگیا ۔ وہ جناب عبدالشکور انصاری مرحوم ریٹائرڈ سینئیر آفیسر سکریٹریٹ ( اے پی متحدہ ) کے داماد تھے ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مکہ مسجد میں ادا کی گئی ۔ احاطہ قادری چمن فلک نما میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6304540051 ۔ 6303199670 پر ربط کریں ۔۔