انتقال

   

حیدرآباد 25اپریل ( پریس نوٹ) شہرحیدرآباد کی ممتاز علمی شخصیت اوراردو کے نامور محقق و شاعر 50 سے زائد کتابوں کے مصنف ماہر دکنیات ڈاکٹر الحاج محمد علی اثر سابق پروفیسر شعبہ اردو جامعہ عثمانیہ ولد حکیم شیخ محبوب مرحوم کا 24 اپریل 2024کی شب بہ عمر 74 سال انتقال ہو گیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 25 اپریل کوبعد نماز ظہر جامع مسجد چوک میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان مسجد الماس چادر گھاٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ ڈاکٹر راحت سلطانہ ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ بورڈ آف ٹکنیکل ایجوکشن کے علاوہ 2 فرزندان محمد عادل فراز انجینئر ، محمدسہیل افروز انجینئر (سعودی عرب) اور 3 دختران بشمول محترمہ کہکشاں ناز معلمہ گورنمنٹ گرلز سٹی پرائمری اسکول نورخاں بازار (چارمینارمنڈل) شامل ہیں ۔پروفیسر اثر ، اساتذہ اورطلباء برادری میں کافی قدر ومنزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے وہ بیک وقت تنقید نگار اورتحقیق کار تھے مخطوطات پڑھنے میں انہیں کافی مہارت تھی غیر ملکی ریسرچ اسکالرس کی ایک بڑی تعداد نے بھی ان کی علمی معلوما ت اور تحقیق سے کافی فائدہ اٹھایا ہے وہ خوش کلام شاعر بھی تھے کلاسیکی انداز کے علاوہ جدید لب ولہجہ میں کہی گئی ان کی غزلیں کافی مقبول ہوئیں ۔ پروفیسر محمد علی اثر کے نمازجناہ میں شرکت کرنے والوں میں پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر دائرۃ المعارف ، پروفیسر مجید بیدار ، ڈاکٹرتاتار خان ، پروفیسر نسیم الدین فریس ، مصطفیٰ علی سروری اسوسی ایٹ پروفیسر ، ڈاکٹرعباس متقی ، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ، مولانا شاہ محمد فصیح الدین نظامی ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، قاضی اسدثنائی اور دیگر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم ہفتہ 27 اپریل کو بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقررہے ۔ تفصیلات کے لیئے فون 8448728970 پر یا 9848176637 پرربط کریں ۔
٭٭ ڈاکٹر و پروفیسر ستار بیگم گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج چارمینار حیدرآباد زوجہ جناب محمد عبدالنعیم مرحوم کا قلب پر حملہ کے بعد 25 اپریل کو فجر سے قبل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد معراج کرماگوڑہ قریب چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین کرما گوڑہ کے احاطہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک دختر ڈاکٹر سیما ناہید قطر سے آج صبح اپنی والدہ کے انتقال کے بعد حیدرآباد پہونچی ۔ مرحومہ ، جناب سید مجیب نمائندہ سیاست برائے نیوزی لینڈ کی نسبتی ہمشیرہ تھیں ۔ تفصیلات کیلئے جناب عنایت اللہ شریف 8886825449 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔