حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( راست ) : ڈاکٹر محمد حامد علی صدیقی ولد جناب جہانگیر علی صدیقی مرحوم ریٹائرڈ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نظامیہ جنرل ہاسپٹل چارمینار کا آج انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں دو لڑکے آصف علی صدیقی اور محمد اشفاق علی صدیقی اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب تقی الدین شجیع کے ماموں تھے ۔ نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز ظہر مسجد عمر فاروق ، حیدر گوڑہ میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 7799480757 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔۔
٭٭ جناب فضل محمد عقیل صاحبزادہ ولد محمد فضل رسول مرحوم کا 20 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد دھوبن ، پان منڈی آغا پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین پان منڈی قبرستان ، آغا پورہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9390688831 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مقصود غوری ولد محمود غوری متوطن بھونگیر حال مقیم حیدرآباد کا 18 اگست 2026 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ میں 19 اگست کو ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت جمال بہار بھونگیر کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، 2 فرزندان ، 2 دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، احمد غوری پوسٹ مین بھونگیر کے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7093034293 ۔ 8309029914 پر ربط کریں ۔۔