انتقال

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب سید جمال الدین وظیفہ یاب منٹ کمپاونڈ پریس ولد جناب سید نظام الدین مرحوم ساکن حافظ بابا نگر کا دل کا دورہ پڑنے پر جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین قادری چمن فلک نما میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ زیارت بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9030582623 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالقدیر ولد جناب محمد عبدالوحید مرحوم کا بعمر 50 سال الخبر کے ایس اے ساکن جہاں نما کا علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز ظہر نماز جنازہ کے بعد تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7995817177 ۔ 8801067041 پر ربط کریں ۔۔