انتقال

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ خورشید بیگم زوجہ صاحبزادہ نواب غلام محی الدین خاں ریٹائرڈ ٹیچر اردو میڈیم میسرم ہائی اسکول کا بعمر 76 سال بروز منگل 28 اپریل 2020 کو اعلی الصبح طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ تدفین احاطہ درگاہ برہنہ شاہؒ میں عمل میں آئی ۔ مرحومہ ، صاحبزادہ نواب غلام مرتضیٰ خاں تعلقہ صمصام الملک ثانی کی بڑی بہو اور مرحوم سید عبدالطیف فارسٹ آفیسر (ریٹائرڈ ) کی دختر تھیں ۔ پسماندگان میں دو لڑکیاں اور ایک لڑکا غلام مصطفی خاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700000832 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد امین خان بابا بھائی ولد جناب صاحب خان مرحوم کا بعمر 60 سال 27 اپریل کو 3 بجے دن دواخانہ ڈی آر ڈی او اپولو میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ حافظ بابا نگر مسجد فرح میں ادا کی گئی اور رات 10 بجے تدفین دائرہ شہیداں چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 دختر اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959868447 پر ربط کریں ۔۔