انتقال

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( راست ) : یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ مولانا محمد تقی الدین ؒ سابقہ خطیب مسجد حضرت اجالے شاہ صاحبؒ و بانی مدرسہ نور و جامعۃ القرآن کی اہلیہ محترمہ ریحانہ بیگم کا 30 رمضان بوقت مغرب طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ چاند رات ہی کو رات 1 بجے احاطہ جامعۃ القرآن میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان حضرت اجالے شاہ صاحبؒ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9985454748 ۔ 9949987339 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب غوث محی الدین احمد ولد جناب خواجہ محی الدین صاحب مرحوم ، موظف انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ مقیم شانتی نگر کا بروز عید الفطر 25 مئی کی شام مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 83 سال تھی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان معراج ارشد ، پرویز اختر ( شکاگو ) اور منہاج اختر مقیم حیدرآباد کے علاوہ دو بیٹیاں مقیم کینڈا اور کیلیفورنیا شامل ہیں ۔ نماز جنازہ مسجد عالم گیر شانتی نگر میں ادا کی گئی اور مسجد کے احاطے میں تدفین عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 9505870876 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عارفہ فریدی بنت جناب علی احمد فریدی مرحوم ریٹائرڈ سوپروائزر اسمال اسکیل انڈسٹری ڈپارٹمنٹ ساکن عظیم ٹاور اے سی گارڈ کا طویل علالت کے بعد 30 رمضان 24مئی کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دھوبن کی مسجد کے روبرو قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک دختر شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8142837378 ۔ 9849418353 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب الحاج سید نجم الدین ولد سید عثمان مرحوم گورنمنٹ ریٹائرڈ ہیلت انسپکٹر کا 24 مئی اتوار کو طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ تدفین پیٹلہ برج قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8328622020 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب غلام محمد شاہ عرف جی ایم شاہ ریٹائرڈ ڈپٹی کلکٹر وشاکھا پٹنم ساکن عطا پور چنتل میٹ ولد جناب غلام محمود شاہ قادری مرحوم کا 25 مئی کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بخاری شاہ صاحب سعید آباد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان شاہ نوید اقبال حال مقیم ریاض ، شاہ ندیم اقبال ، شاہ نجیب اقبال حال مقیم ریاض ، شاہ مجیب اقبال حال مقیم لندن اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9100986583 ۔ 9849302149 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ بارکس کی معزز و معروف شخصیت مولوی عبداللہ بارکن ولد علی بارکن مرحوم کا بروز پیر 25 ؍مئی2020‘ انتقال ہوگیا ۔نماز جنازہ مسجد مہدی بارکس میں رات 10بجے ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ‘4فرزندان علی بارکن‘ محمدبارکن‘ عثمان بارکن‘ حسن بارکن اور 2دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 8801140488,7386470121 پر ربط کیاجا سکتا ہے۔
٭٭ محترمہ سیدہ اقبال قادری ریٹائرڈ ٹیچر انجمن خادم المسلمین کاچی گوڑہ گورنمنٹ ہائی اسکول دختر حضرت سید شاہ محمد فصیح الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ حضرت سید شاہ ابوالفتح بندگی بادشاہ قادری بالکنڈہ شریف ، زوجہ الحاج محمد عبدالمنان موظف انجینئر آئی اینڈ بی ڈپارٹمنٹ کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985869806 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب خواجہ معین الدین مرحوم کی اہلیہ محترمہ غوثیہ بیگم کا 30 رمضان کو انتقال ہوگیا ۔ وہ پرنسیس درشہوار گرلز ہائی اسکول کی ریٹائرڈ ہیڈمسٹریس تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849950522 ۔ 9989760522 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید حبیب حسین ولد سید میر حسین وظیفہ یاب محکمہ ریلویز کا 26 مئی کو بعد نماز فجر انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد نماز عصر قبرستان لالہ پیٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 فرزنداں اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 28 مئی کو مرحوم کے مکان واقع لالہ پیٹ میں بعد نماز ظہر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9010740331 پر ربط کریں ۔۔