انتقال

   

حیدرآباد : حافظ محمد عظیم الدین فاروقی (ایڈوکیٹ ) ولد جناب معین الدین فاروقی مرحوم کا بعمر 55 سال ساکن شاہ گنج جلال کوچہ مختصر سی علالت کے بعد یکم جولائی 2020 کی صبح 5-30 بجے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ موتی مسجد دبیر پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9642831515 ۔ 9346266920 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد ریاض یوسف ‘ (ٹیسٹ کیٹررس ) ولد جناب محمد یوسف علی مرحوم ساکن نزد شعیب لائبریری‘ نیو ملک پیٹ کا یکم جولائی بروز چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ قبل نماز ظہر مسجد قادریہ چادرگھاٹ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون : 9676666650, 9032021175 ربط کریں۔

٭٭ جناب شیخ ابراہیم عرف پاشاہ ولد جناب شیخ اسمعیل کا بروز چہارشنبہ یکم جولائی 2020 کو دن میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد اشرفی میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت بغدادی شاہؒ کے احاطہ میں واقع قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد چینی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849468714 ۔ 9396310616 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ مولوی عظمت اللہ خان ولد جناب عظمت داد خاں عرف واحد کا مختصر سی علالت کے بعد یکم جولائی کو نماز فجر سے قبل 4 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم جولائی کو بعد نماز ظہر عیدگاہ میر عالم میں ادا کی گئی اور عیدگاہ سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران اور چار فرزندان شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے 8125446497 ۔ 9059991149 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ نواب محمد فرید الدین خاں ولد نواب شرف الدین خان نبیرہ نواب فصیح جنگ بہادر مرحوم کا بعمر 78 سال بروز چہارشنبہ یکم جولائی 2020 کی صبح مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد الہٰی چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد الہٰی میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعہ بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9394075300 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب غفار تنویر ولد جناب محمد عبدالستار مرحوم کا بہ عمر 67 سال منگل 30 جون کی رات بعارضہ قلب انتقال ہوگیا ۔ چہارشنبہ یکم جولائی 2020 کو نماز جنازہ مسجد ابن مولا علی کمان میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی تدفین ایس پی نگر قبرستان مولا علی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزندان اور چھ دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6304467234 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالسمیع انصاری ولد جناب محمد عبدالخالق انصاری مرحوم ساکن ٹولی چوکی منی گلشن کالونی کا 29 جون 2020 بروز پیر انتقال ہوگیا ۔ تدفین اسی دن قبرستان واقع درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ نامپلی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، چار دختران اور دو فرزندان شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8019552071 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد عبدالرشید ولد جناب محمد عبدالصمد مرحوم کا مختصر علالت کے بعد بہ عمر 70 سال 30 جون منگل کو انتقال ہوگیا ۔ بعد ظہر ، نماز جنازہ و تدفین قبرستان سلطان دائرہ ، روبرو چنچل گوڑہ جیل عمل میں آئی ۔ زیارت 2 جولائی مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ لڑکیاں شامل ہیں ۔ وہ سید حبیب الدین قادری ایڈیٹر انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے خسر تھے ۔ تفصیلات کے لیے 9949351520 ۔ 040-24568032 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج خواجہ مظفر الدین ولد جناب محمد ظہور الدین مرحوم کا 30 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد اکبری ، اکبر باغ ، ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان متصل مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966782718 ۔ 9849393436 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محسن بن صالح الیافعی ولد جناب صالح بن عبدالرب الیافعی مرحوم ساکن سید علی چبوترہ کا بعمر 75 سال 30 جون بروز منگل انتقال ہوگیا ۔ تدفین رات 10 بجے عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989841485 ۔ 9985353175 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب عابد علی خاں ولا جاہی ابن حسن علی خاں والا جاہی مرحوم کا یکم جولائی 2020 بروز چہارشنبہ کو صبح 8 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ دائرہ حضرت میر مومنؒ میں ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 3 جولائی بروز جمعہ الاوہ بی بی بوقت 2 بجے دن مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر بیان کریں گے ۔ مرحوم ، علمدار والا جاہی کے چچا زاد بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848081921 ۔ 9849296831 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ احمد بن حسین خالدی ( امو پاشاہ) ولد حسین بن خالدی عمر 60 سال کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ پرانی حویلی کی مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بارکس کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔فاتحہ سیوم جمعہ کو مقرر ہے۔ تفصیلات 9392783868 ، 9502662768 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

٭٭ سید ممتاز ولد سید کریم مرحوم کا 30 جون کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قباء جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 2 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد قباء میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ تفصیلات فون 9247772612 ، 9032975769 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

٭٭ جناب محمد حامد علی خاں مرحوم کی اہلیہ محترمہ نجمہ بیگم کا 30 جون کی رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر جامع مسجد نواب شرف الدین خاں ، بنگلہ بینی ، دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 3 جولائی کو بعد نماز عصر مسجد شرف الدین خاں میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963635152 ۔ 9160021800 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ صابر بیگم اہلیہ شیخ ابراہیم مرحوم کا 30 جون بروز منگل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد مالن بی صاحبہ ( ریتی کی مسجد ) یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں چھ لڑکیاں اور پانچ لڑکے شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9246843094 ، 8919005611 پر ربط کریں۔