انتقال

   

حیدرآباد :۔ الحاج محمد افتخار علی خاں ولد جناب محمد احمد علی خاں ریٹائرڈ لیبر آفیسر کا 29 اپریل 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد پیر پاشاہ ، دبیر پورہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین اعظم پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885206234 ۔ 7659873100 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد اقبال ولد جناب محمد محی الدین شریف مرحوم وطیفہ یاب اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر محکمہ برقی کا 30 اپریل بوقت فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حویلی منجھلی بیگم شاہ علی بنڈہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن شاہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں فرزندان و دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 2 مئی مسجد حویلی منجھلی بیگم بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700009120 ۔ 9985125488 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ حمیدہ بیگم زوجہ جناب سید ابراہیم علی کا بعمر 58 سال آج صبح انتقال ہوگیا ۔ وہ ، جناب سید نسیم احمد چیرمین روز نیوز کی خوش دامن ہوتی ہیں ۔ پسماندگان میں تین لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں ۔ نماز جنازہ ہفتہ کی صبح بعد نماز فجر مسجد گلاب شاہ بی بی کا چشمہ میں مقرر ہے ۔ اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9182353163 ۔ 9701863005 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رضیہ سلطانہ زوجہ جناب مقصود احمد صدیقی مرحوم آدتیہ نگر کالونی ٹولی چوکی کا بعمر 75 سال انتقال ہوگیا ۔ وہ چند دن سے علیل تھیں ۔ نماز جنازہ 29 اپریل بروز جمعرات بعد عشاء مسجد آدتیہ نگر ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت بغدادی صاحب ؒ لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912824174 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ آمنہ بیگم زوجہ جناب سید الطاف حسین ( ماجد ) مرحوم بنت جناب سید یوسف الدین مرحوم کا 29 اپریل کو 11 بجے شب مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ تدفین درگاہ و مسجد حضرت بخاری شاہ صاحب ؒ کے روبرو احاطہ میں صبح 6-30 بجے عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7673955843 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حافظ و قاری سید الطاف الرحیم ولد الحاج سید فخر الدین کا بعمر 66 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد میں ادا کی گئی ۔ گذشتہ 30 سالوں سے انجمن تاجران چرم کے زیر انتظام چلانے والے انجمن بوائز ہائی اسکول میں معلم کی حیثیت سے خدمت انجام دیں ۔ گذشتہ کئی برسوں سے جامع مسجد مشیر آباد میں تراویح کی سماعت کے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ موصوف نے حال ہی میں قرآنی معلومات پرا یک کتاب مرتب کی تھی ۔ تفصیلات کیلئے 9505180907 ۔ 8497953843 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ وائی ایس آر کانگریس کے سینئیر لیڈر و سابق رکن کونسل جناب حبیب عبدالرحمن العطاس کا 30 اپریل 2021 کو انتقال ہوگیا ۔ وہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری تھے ۔ ٹی آر ایس پارٹی میں بھی عبدالرحمن العطاس کئی عہدوں پر فائز رہے ۔ سابق رکن قانون ساز کونسل جناب حبیب عبدالرحمن ٹی آر ایس سے مستعفی ہو کر وائی ایس آر کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے تھے ۔ ابتداء سے وہ جگن موہن ریڈی سے کافی قریب تھے جس پر انہیں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے پولیٹ بیورو رکن اور پارٹی اقلیتی سیل کا صدر بنایا گیا تھا ۔ پارٹی کے استحکام بالخصوص اقلیتوں کو پارٹی سے جوڑنے کے لیے کام کیا ۔ ان کی خدمات کا جائزہ لینے کے بعد صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر جگن موہن ریڈی نے انہیں اسمبلی حلقہ محبوب نگر کا انچارج نامزد کیا تھا ۔۔