انتقال

   

حیدرآباد 6 جنوری (راست) جناب امیر داور وسیم ولد جناب محمد داور حسین مرحوم سابق رکن اسمبلی نظام آباد کا بعمر 70 سال 6 جنوری 2022 ء کو تقریباً صبح 8 بجے (ہندوستانی وقت) سڈنی آسٹریلیا میں انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں دو فرزندان مسرس شعیب داور وسیم حال مقیم آسٹریلیا اور شکیب داور وسیم حال مقیم امریکہ شامل ہیں۔ نماز جنازہ اور تدفین 7 جنوری کو 11 بجے دن لاک ووڈ سمیٹری، سیکشن 8 سڈنی آسٹریلیا میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے جناب محمد معز داور سے فون نمبر 9538601230 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 6 جنوری (راست) جناب کریم پاشا حبیبی فرزند حضرت حبیب علی شاہ ثانی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد حضرت حبیب علی شاہؒ کٹل منڈی قدیم میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز ہفتہ مسجد حضرت حبیب علی شاہ میں مقرر ہے۔ عصر کی نماز 4.45 بجے ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9849643967 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ سعیدہ سلطانہ زوجہ جناب محمد اعجاز احمد مرحوم کا مختصر علالت کے باعث آج بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 7 جنوری بعد نماز جمعہ جامع مسجد صحیفہ واقع اعظم پورہ حیدرآباد میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9395167173 پر ربط کریں۔
٭٭ مترحمہ صفیہ سلطانہ زوجہ جناب محمد خورشید علی ساکن ہاشم آباد ، بنڈلہ گوڑہ کا انتقال 6 جنوری بروز جمعرات کو ہوگیا ۔ پسماندگان میں دو صاحبزادوں کے علاوہ ایک صاحبزادی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9908873148/ 9885594838 پر رابطہ کریں ۔ نماز جنازہ مسجد مولاعلی قادری چمن میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔ تدفین مسجد کے قریبی قبرستان قادری چمن عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 9 جنوری بعد نماز عصر مسجد مولاعلی قادری چمن میں مقرر ہے ۔

٭٭ جمعیت اہل حدیث حلقہ گھانسی بازار کے نائب صدر جناب صالح بن سعید النقیب عرف اقبال سر کا 6 جنوری بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد رحمن اہل حدیث چیلہ پورہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین بارکس قبرستان میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کیلئے فون : 6304169992 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔