انتقال

   


حیدرآباد۔ 21 جولائی (راست) رکھشاپورم ریاست نگر کی ہردلعزیز شخصیت جناب محمد عبدالحئی ولد جناب محمد عبدالرحمن مرحوم کا 19 جولائی بروز منگل بعد نماز مغرب 64 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ نماز جنازہ 20 جولائی چہارشنبہ کو بعد نماز فجر مسجد زکریا میں اُن کے سمدھی مفتی غیاث رحمانی نے پڑھائی۔ تدفین درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب ؒ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ اور تین دُختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9618274504 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
٭٭ جناب خواجہ رفیق احمد انصاری ولد صوبیدار خواجہ احمد انصاری مرحوم کا انتقال بروز منگل 19 جولائی ہوا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب لنگر حوض درگاہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ لنگر حوض درگاہ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 8374574074 ۔ 9849008817 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عمر علی خان ولد جناب بہادر علی خان ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ٹریژری آفیسر ( پے اینڈ اکاونٹس آفس ) کا انتقال آج 96 سال کی عمر میں ہوا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد عالیہ گن فاؤنڈری میں جناب مفتی خلیل ا حمد کی امامت میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں مفتی صادق محی الدین ،جناب اکبر نظامی اور دیگر معززین نے شرکت کی ۔ تدفین قبرستان قادری چمن انجن باؤلی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 23 جولائی بمقام مسجد گلشن خلیل مانصاحب ٹینک میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9502996900 پر ربط پیدا کریں ۔