انتقال

   

میدک20اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میدک ٹاؤن کی معزز شخصیت جناب سید غوث محی الدین المعروف فقیرپاشاہ مرحوم کی اہلیہ کا مختصر سی علالت کے بعد 19اکتوبر چہارشنبہ کی شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات20اکتوبر مسجداعظم پورہ میدک میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین آبائی قبرستان نواب پیٹ نزد عیدگاہ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ ، جناب سید ظفر محی الدین حال مقیم ریاض سعودی عربیہ،جناب سید منیرمحی الدین منو سابق کونسلر بلدیہ میدک اور ڈاکٹر سید جعفر محی الدین کی والدہ محترمہ ہوتی تھیں۔