انتقال

   


حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب اسمعیل بیگ ولد جناب محبوب بیگ ڈپٹی سکریٹری ریٹائرڈ سکریٹریٹ اے پی کا انتقال 22 نومبر کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا ۔ نماز جنازہ 23 نومبر کو مسجد محسن ، مانصاحب ٹینک ، سروجنی روڈ میں بعد مغرب مقرر ہے ۔ تدفین فرسٹ لانسر قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9849006049 پر ربط کریں ۔۔
٭ محترمہ ذکیہ سلطانہ زوجہ محمد ابراہیم مرحوم کا آج 22 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد جودی میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ حضرت موسیٰ قادری ؒ بغدادی فرمان واڑی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 24 نومبر بعد نماز عصر مسجد جودی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9000982786 ، 9246564682 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
امریکہ میں انتقال
٭ مولوی الحاج محمد یحییٰ مرحوم کی تیسری دختر شاہینہ افروز اہلیہ الحاج محمد حسین حال مقیم امریکہ کا 19 نومبر بروز شنبہ بوقت عصر امریکہ میں انتقال ہوگیااور تدفین بروز دوشنبہ بوقت ظہر منی سوٹا اسٹیٹ امریکہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ تین لڑکے ممتاز حسین سہیل انجینئر، امتیاز حسین سہیب ڈاکٹر، ڈاکٹر زبیر اور ایک دختر حال مقیم امریکہ شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9346671424 پر ربط کریں۔