انتقال

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ افضل النساء زوجہ جناب سید عیسیٰ صاحب تشریف الہیٰ ساکن چنچل گوڑہ کا 12 اپریل کی الصبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد حضرت موسیٰ میاں اول نئی سڑک چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میاں سید یسین،ؒ کاچی گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں سید اشرف غازی تشریف الہیٰ ، سید محمد میراں مجاہد شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866137686 پر ربط کریں ۔۔