انتقال

   

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( راست ) : حضرت خواجہ قطب الدین شمسی ولد حضرت خواجہ معین الدین شمسی ساکن مادنا پیٹ کا بعمر 71 سال بروز چہارشنبہ 3 ذی قعدہ کو صبح 10-30 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد محمدیہ مہدیپورا مادنا پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سردار بیگ صاحب آغا پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد محمدیہ مہدیپورا مادنا پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346446852 ۔ 9849977836 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ صاحبزادی ثریہ سلطانہ زوجہ محمود علی خاں دختر صاحبزادہ میر واصف علی خاں مرحوم کا 22 مئی 2023 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز ظہر شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت مرزا سردار بیگ صاحب قبرستان واقع نزد بھوئی گوڑہ کمان آغا پورہ عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9505952486 ۔ 9849016786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید نوید احمد ولد سید احمد عبدالباری مرحوم کا 24 مئی کی رات بعد عشاء انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 25 مئی کو بعد نماز ظہر (1-15) جامع مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن ، ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان اجالے شاہؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7569965215 ۔ 9848965874 پر ربط کریں ۔۔
شکاگو میں انتقال
حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( راست ) : فہیم صدیقی بنت الحاج محمد عبدالعفیف صدیقی مرحوم کا بروز چہارشنبہ مختصر سی علالت کے بعد شکاگو میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ و تدفین بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر ICCD Masjid Desplaines ILONIS 60016 Chicago میں ادا کی جائے گی ۔ مرحومہ کا تعلق حیدرآباد کے جہاں نما چار چمن سے تھا ۔ مزید تفصیلات کے لیے +919848667933 ، +12246169222 پر ربط کریں ۔۔